لودھراں میں دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست

مورخہ: 23 اگست 2010ء

سرزمین لودھراں پر تاریخ ساز ہفت روزہ دروس عرفان القرآن 23 اگست 2010ء سے شروع ہو گئے ہیں۔ پہلے روز درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع سخن بنایا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی ہر عبادت اور ہر عمل بارگاہ خدا میں مردود ہے۔ انہوں نے قرآن و حدیث سے دلائل دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ادب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر عبادت کی روح اور منشاء خدا ہے۔

درس قرآن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں ادب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ اور فروغ کے لیے فقیدالمثال خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد اور ناظم رانا محمد ظاہر نے تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنان کی بیسیوں کمیٹیوں کے ذریعے پروگرام کو حتمی شکل دی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے شاندار سکیورٹی کا انتظام کر رکھا تھا جبکہ خواتین کے لیے الگ باپردہ انتظام تھا۔ درس قرآن بعد نماز فجر شروع ہوا۔ پرکیف اور روحانی برکات کے نظارے ہر طرف نظر آئے۔

یاد رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن کے فاضلین ملک بھر میں دروس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودہراں آغا یوسف نے بھی بھاری نفری کے ہمراہ سحری کے وقت درس عرفان القرآن کے پینڈال کا معائنہ کیا اور تحریک منہاج القرآن کے سکیورٹی پلان کی تعریف کی۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top