لودھراں میں دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست

مورخہ: 24 اگست 2010ء

دعا سے انفرادی ترقی تو خدا دے دیتا ہے مگر قوموں کا مقدر اجتماعی کوشش سے ہی روشن ہو سکتا ہے۔ آج قومی تباہی کی بڑی وجہ ہمارے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات ہیں جن کے لیے ہم نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کے دوسرے روز لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔ پاکستان لازوال قربانیوں کے باعث معرض وجود میں آیا۔ جتنی سازشیں استحکام پاکستان کے خلاف ہو چکی ہیں، کوئی دوسری مملکت ہوتی تو کب کی تباہ ہوچکی ہوتی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قومی شعور کی بیداری کے لیے اجتماعی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جب تک وطن سے مخلص اور قیادت کے اعلٰی اوصاف سے متصف قیادت کو منتخب نہیں کرتی پاکستان کا بحرا نوں سے نکلنا مشکل ہے۔ آج پوری قوم عذاب میں مبتلا ہے ہماری مصیبت سے نجات صرف اجتماعی جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ماہ صیام میں اجتماعی اصلاح کے لیے تحریک منہاج القرآن سرگرم عمل ہے۔

صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد اور ناظم رانا محمد ظاہر کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنوں نے عظیم الشان درس عرفان القرآن منعقد کیا۔ اس موقع پر مردوں کے علاوہ خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس درس میں شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک کی جانب سے غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ واضح رہے نماز فجر کے بعد شروع ہونے والے یہ دروس طلوع آفتاب تک ختم ہو جاتے ہیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، زاہد، عامر، سعید جھنجھ، عمر فاروق، خواجہ احمد، مدثر بخاری کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان یے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top