حکومت جلد سے جلد کیو ٹی وی کی نشریات بحال کرانے کے لئے پیمرا پر دباؤ ڈالے : خواجہ محمد نسیم

مورخہ: 27 اگست 2010ء

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے پاکستان میں کیو ٹی وی پر لگنے والی پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں اس شیطانی سازش کو بے نقاب کرنا ہو گا اور اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان جلد سے جلد کیو ٹی وی کی نشریات کو بحال کرانے کے لئے پیمرا پر اپنا دباؤ ڈالے اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top