تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم کے بھائی کی رحلت

مورخہ: 31 اگست 2010ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم کے چھوٹے بھائی حق نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے اور ان کی ساری زندگی دین مبین کی خدمت میں بسر ہوئی، اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے کر ان کے درجات بلند کرے۔ دریں اثناء تحریک کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، راجہ جمیل اجمل، قاضی فیض اور مرکزی اور صوبہ پنجاب کے عہدیداران نے امیر پنجاب سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔ مرحوم کچھ عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے گزشتہ صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن کے امیر فیض الرحمان درانی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں پنجاب بھر سے تحریک کے عہدیداران اور کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی شہر جھنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top