لودھراں میں دروس عرفان القرآن کی ساتویں نشست
تحریک منہاج القرآن کے سات روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کے ہزاروں شرکاء سے میونسپل اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر علامہ شکیل احمد ثانی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو آج آئیڈیل بنانا ہوگا اس میں ہی امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے نوجوان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار دیکھنا چاہتے ہیں۔
جب درس قرآن شروع ہوا تو اسٹیڈیم میں ہزاروں خواتین و حضرات کی موجود گی نے اس درس کو تاریخی بنا دیا۔ علامہ شکیل ثانی کے خطاب کے دوران اور خصوصی آخری دعا کے دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، پنڈال میں موجود ہزاروں مرد و خواتین اللہ کے حضور معافی مانگے ہوئے دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ علامہ شکیل احمد ثانی نے درس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد پر تحریک منہاج القرآن لودھراں کے ضلعی صدر ملک اسلم حماد کو دی گریٹ لیڈر آف ضلع لودھراں قرار دیا۔
اس الوداعی درس قرآن میں سابق تحصیل ناظم شیخ افتخار الدین تاری، سابق سٹی ناظم ڈاکٹر امیر غوری، سابق ناظم حاجی غلام نازک آرائیں، ملک شیر محمد گھلو، صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ریاض احمد، سلیم جمال غوری، ملک فیض بخش کے علاوہ گوگڑاں، ڈانوراں، سوئی والا، آدم واہین، گیلے والا اور دھنوٹ سمیت دور دراز سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
بعد ازاں ملک اسلم حماد کی قیادت میں سیالکوٹ میں وحشیانہ تشدد سے دو بھائیوں کے وحشیانہ قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ناظم رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ، عابد جوئیہ، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان، ملک اختر، کامران تاج، سید مدثر بخاری، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مرد و خواتین نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس فقیدالمثال درس عرفان القرآن کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد، رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ، عابد جوئیہ، چوہدری عبدالغفار، کامران تاج، عمر فاروق، سید مدثر بخاری، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے بھر پور کردار اداکیا۔
پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ