منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست اور پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر کی محمد علی بھاگت سے تعزیت

جرمنی (APNA انٹرنیشنل) برلن بیورو اور منہاج کوآرڈینیشن یورپ کے مطابق گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کے صدر محمد علی بھاگت کی ہمشیرہ قضائے الٰہی سے رحلت فرما گئیں، جس پر قریب و دور کے احباب، خصوصاً منہاج القرآن کے ساتھیوں نے ان سے تعزیت کی۔ اسی سلسلے میں منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر اور ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی (اجرس) کے چیئرمین محمد شکیل چغتائی نے بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعے محمد علی بھاگت سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی بھاگت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ایک سرگرم، محنتی اور مخلص کارکن اور اہم عہدیدار ہیں۔ ان کے تمام ساتھیوں کی طرح یورپ میں منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ رفقاء ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top