تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کا اجلاس سردار شاکر مزاری کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں لودھراں سے بھی عہدیداران نے شرکت کی جن میں صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ اورخواجہ احمد شامل تھے۔ سینئر نائب صدر پنجاب کی معاونت کے لیے راؤ محمد اسحاق اور چوہدری قمر عباس دھول بھی موجود تھے۔

اجلاس میں مرکزی قیادت کی جاری کردہ ہدایات پڑھ کر سنائی گئیں اور شیخ الاسلام کا سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کے لیے جو خطاب ہوا تھا وہ بھی سنایا گیا۔ سردار شاکر مزاری نے اجلاس کے شرکاء کو خوشخبری سنائی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سیلاب شیخ الاسلام کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور ڈونر حضرات صرف منہاج القرآن پر اعتماد کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top