لاہور میں ہونیوالے خود کش بم دھماکے انتہائی افسوسناک سانحہ ہیں : فیض الرحمن درانی

عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے گامے شاہ اور بھاٹی چوک میں ہونیوالے بم دھماکوں کوانتہائی افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی مذموم کاروائیاں وطن دشمنی ہیں اور اس سے ملک کی ساکھ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان لینا انتہائی سفاکانہ کام ہے اور اسطرح مذہبی اجتماعات میں ایسی مذموم کاروائیاں کرنا ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور بم دھماکے فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے اور اتحاد امت کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچانے کی مذموم کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے مگر آئے روز بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے عوام کو شدید پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ حکومت ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور بم دھماکوں کے اس سلسلے کو بند کروانے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ دریں اثنا منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top