ایم ایس ایم میرپور کے عہدیداران کا کربلا گامے شاہ اور بھاٹی چوک میں یوم شہادت مولا علی (رض) کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے عہدیداران نے کربلا گامے شاہ اور بھاٹی چوک میں یوم شہادت مولا علی رضی اللہ عنہ کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور یہ انسانیت کے بدترین دشمن اور قاتل ہیں۔ اگر داتا دربار پر حملہ کرنے والو ں کو سزا دی جاتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا۔ MSM کے عہدیداروں نے کہا کہ لاہور بم دھماکے فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے اور اتحاد امت کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچانے کی مذموم کاوش ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے مگر آئے روز بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے عوام کو شدید پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ حکومت ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور بم دھماکوں کے اس سلسلے کوبند کروانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ MSM کے عہدیداروں نے بم دھماکوں میں شہید ہونیوالے کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گروں نے ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے، حکومت کو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top