حکومت دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز پر آہنی ہاتھ ڈالے اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر توجہ دے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ میں ہونیوالے خود کش حملہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آخری عشرہ میں دہشت گردی کی ایسی سفاکانہ کاروائیاں کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خونی درندے انسانی جانوں سے خون کی ہولی کھیل کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز پر آ ہنی ہاتھ ڈالے اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر توجہ دے تو اس لعنت سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top