تحریک منہاج القرآن کا عظیم الشان سالانہ روحانی اجتماع 26 اور 27 رمضان کی درمیانی شب شہر اعتکاف ٹاؤن شپ میں ہو گا

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خصوصی خطاب و دعا کریں گے

تحریک منہاج القرآن کا عظیم الشان سالانہ روحانی اجتماع 26 اور 27 رمضان المبارک کی درمیانی شب بروز سوموار بعد نماز تراویح جامع المنہاج ٹاؤن شپ لاہور میں ہو گا۔ پروگرام اگلے روز سحری تک چلے گا۔ لاکھوں فرزندان توحید پورے ملک اور بیرونی دنیا سے شرکت کریں گے۔ ان خیا لات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کی نظامت اجتماعات اور مہمات کے ڈائریکٹر جواد حامد نے مختلف انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے سربراہ شمیم نمبردار کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روحانی اجتماع سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خصوصی خطاب و دعا کریں گے۔ پنڈال میں بڑے سائز کی LCD سکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔ ہزاروں خواتین بھی اجتماع میں شرکت کریں گی۔ خواتین کیلئے علیحدہ پنڈال بنایا جائے گا۔ جواد حامد نے کہا کہ روحانی اجتماع نجی ٹی وی چینل کے ذریعے پوری دنیا میں دکھا یاجائے گا۔ روحانی اجتماع کا اختتام سحری سے آدھا گھنٹہ قبل ڈاکٹر طاہر محمد طاہرالقادری کی رقت آمیز دعا پر ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top