علامہ اقبال اعظم کی بارسلونا میں نماز جمعہ کے شرکاء سے اپیل برائے متاثرین سیلاب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے مورخہ 3 ستمبر 2010ء کو اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کی تفصیلات بتائیں اور اہل بارسلونا سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے حالیہ دورہ بارسلونا کی انفرادیت یہ رہی کہ انہوں نے ایک ہی دن 3 اجتماعات کے شرکاء سے خطاب کیا۔

علامہ اقبال اعظم نے اپنے خطابات میں حاضرین کو بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے متاثرین سیلاب کی بحالی کی خاطر 20 سال سے جاری شہر اعتکاف کو منسوخ کر تے ہوئے تمام معتکفین کو سیلاب زدہ علاقوں میں رضاء کاران بن کر جانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام کے حکم کے بعد تحریک کے مرکز اور پورے ملک سے بڑی تعداد میں رضاکاران متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے متاثرہ علاقوں میں روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وطن عزیز پاکستان کے اندر اور باہر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات ہر ملک میں بھرپور طریقہ سے متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top