لیلۃ القدر کا سالانہ اجتماع متاثرین سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے باعث منسوخ جبکہ شیخ الاسلام کا خطاب ARY نیوز پر کینیڈا سے براہ راست نشر ہو گا۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات قاضی فیض کے مطابق جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں 6 ستمبر (بروز سوموار) کو ہونے والا سالانہ روحانی اجتماع، سیلاب زدہ علاقوں میں تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان و عہدیداران کی امدادی سرگرمیوں کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب ARY نیوز پر کینیڈا سے براہ راست نشرہو گا۔ لیلۃ القدر کا یہ روحانی پروگرام پاکستانی وقت کے مطابق رات 01:05 بجے شروع ہو گا۔ اختتام شیخ الاسلام کی خصوصی دعا پر ہوگا۔ پوری دنیا میں کروڑوں فرزندان توحید لیلۃ القدر کی مبارک ساعتوں میں اس پروگرام میں بالواسطہ شرکت کرکے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و استحکام اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top