منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چارسدہ میں فوڈ پیکج کی تقسیم

حالیہ سیلاب سے متاثرہ ضلع چارسدہ میں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 500 خاندانوں میں ماہانہ فوڈ پیکج کی تقسیم کی گئی۔ یونین کونسل میر امدادا گل آباد اور یونین کونسل گل بیلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 500 خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ جن کو ماہانہ بنیادوں پر فوڈ پیکج کی تقسیم کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں پہلی تقریب یونین کونسل میر امدادا گل آباد میں بیگم ولی محمد خان ہوتی کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں افتخار شاہ بخاری (ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، بلال مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، نازیہ مجاہد (کوآرڈینیٹر فلڈ ریلیف برائے صوبہ خیبر پختونخواہ)، وحید خان ہوتی، شاہدہ وحید ہوتی، بیگم شاہجہان خان اور بیگم ولی محمد خان ہوتی نے شرکت کی۔ تقریب میں 300 متاثرہ خاندانوں کو ماہانہ فوڈ پیکج دیا گیا۔ فوڈ پیکج میں آٹا، چاول، دال، گھی، دودھ اور چائے وغیرہ شامل تھی۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور فوڈ پیکج ماہانہ بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جاتا رہے گا۔

نازیہ مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ایک ماہ میں دوسری دفعہ فوڈ پیکج کی تقسیم کی جارہی ہے اور ریلیف کے سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس وقت تک صوبہ خیبر پختونخواہ میں 3 کروڑ کی مالیت کی امدادی سرگرمیاں سرانجام دے چکی ہے۔ اور دو خیمہ بستیاں نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک میں آباد کی گئی ہیں جہاں پر تقریباً تمام سہولیات دی گئی ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیگم ولی محمد خان نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کاخصوصی شکریہ ادا کیا، تقریب کے اختتام پر متاثرین میں فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔

یونین کونسل گل بیلہ

ماہانہ فوڈ دسٹری بیوشن کی دوسری تقریب یونین کونسل گل بیلہ کے علاقے میں ہوئی جہاں پر 2 سو کے لگ بھگ خاندانوں میں ماہانہ فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس تقریب میں افتخار شاہ بخاری (ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، بلال مصطفوی (ایڈوائزر میڈیا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، ارشد خان عبداللہ ایم پی اے، ارباب نذیر سابق ایم پی اے، وحید خان ہوتی اور مجاہد خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ سیلاب قدرت کی طرف سے ایک امتحان ہے جس میں قوم کو صبر و تحمل اور اتحاد کیساتھ نکلنا ہو گا اور مصیبت کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آپکے ساتھ ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر ہزاروں کارکنان متاثرین کی بحالی کے کام پر مامور ہیں۔ اس موقع پر وحید خان ہوتی نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

(رپورٹ: بلال مصطفوی)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top