منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لودھراں کا تیسرا قافلہ متاثرہ علاقوں کو روانہ

دو ٹرکوں پر مشتمل منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا تیسرا امدادی قافلہ راجن پور اور روجھان روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ مصیبت میں گھرے متاثرہ لوگوں میں عیدی تقسیم کرے گا۔ قافلہ کے ہمراہ صوبائی نائب امیر راؤ اسحاق بھی ہمراہ تھے۔ ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر، چودھری عبدالغفار سنبل، قاری اسماعیل مہرآبادی، سلیم جمال غوری نے قافلہ کو الوداع کیا۔ قافلہ میں راؤ اسحاق، اسلم حماد، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ ناظم ویلفئر، ملک عابد جوئیہ، قاری عبدالقیوم غوری، خواجہ احمد، عمر فاروق، ملک اختر، ملک کامران تاج، اور ملک صداقت شامل تھے۔

دو ٹرکوں پر لادے گئے سامان میں 300 تھیلے آٹا، 300 کلو چینی، 100 کلو چاول، 320 (آٹھ من دودھ)، 100 کلو دالیں، 200 سو کلو گھی، بسکٹ کے 14000 پیکٹ، 200 سوٹ زنانہ مردانہ، 50 بستر، ایک لاکھ نقد رقم کے علاوہ ادویات اور 100 لیٹر پینے کا پانی صابن شامل ہیں۔ یہ سامان مرکزی ناظم اور صوبائی نائب امیر سردار شاکر مزاری کے سپرد کیا جائے گا۔

یاد رہے آخری درس عرفان القرآن میں دس لاکھ روپے جمع ہوئے جو کہ منہاج ویلفیر فاونڈیشن کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں راشن، ادویات، کپڑوں کی صورت میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے سیلاب کے شروع میں ہی لاکھوں روپے کا سامان سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچایا گیا جس میں تین سو کلو گرام دودھ ڈبہ پیک، ہزاروں پیکٹ بسکٹ، چینی، دالیں، اور انسانی جان بچانیں والی ادویات کے علاوہ کپڑے اور دیگر امدادی سامان بذریعہ امیر پنجاب احمد نواز انجم سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ اسی طرح ضلع مظفر گڑھ کے سیلاب زدگان لودہراں کے تعلیمی اداروں میں قیام پزیر ہیں۔ انکی مسلسل امداد کا سلسلہ باقاعدہ جاری ہے۔ انکے طعام و قیام کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی لاکھوں روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ دریں اثناء معروف عالم دین پیر سید ظفر علی شاہ مہروی نے بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کیمپ کا دورہ کیا، تحریکی سرگرمیوں کو سراہنے کے علاوہ سیلاب زدگان کے لیے مالی امداد بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top