امریکی پادری کے ناپاک سازشی بیان نے دنیا کا امن داؤ پر لگا دیا ہے: تحریک منہاج القرآن لودھراں

امریکی پادری نے دنیا کے امن کو برباد کرنے کے علاوہ خدا کے غضب کو دعوت دی ہے۔ حرمت قرآن پر تحریک منہاج القرآن لودھراں سراپا احتجاج ہے۔ صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی پادری کے ناپاک سازشی بیان نے دنیا کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔ اجلاس میں ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، چودھری غفار سنبل، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، قیوم غوری، نعمان، سلمان، عمر فاروق، خواجہ احمد کے علاوہ تحریک کے تمام فورمز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ واضح رہے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے صدر اوبامہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ مخصوص سازشی ٹولہ تہذیبوں کا ٹکراؤ چاہتا ہے۔ قیام امن کی ہماری معصوم خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top