منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی 'جھولی پھیلاؤ' مہم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لئے امدادی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کہ نوجوان "جھولی پھیلاؤ" مہم کے ذریعے فنڈ جمع کررہے ہیں۔ یہ نوجوان گروپ کی شکل میں سیالکوٹ کی ہر شاہراہ پر ہر دوکاندار کے پاس جا کر سیلاب زدگان کے لئے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔ اس کہ علاوہ شہر کی مشہور مارکیٹوں کے باہر، چوکوں اور مسجدوں کے باہر بھی جھولی کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کہ نوجوانوں نے "جھولی پھیلاؤ" مہم کو 21 رمضان سے عید کے دن تک جاری رکھا۔

اس مہم میں ملک امجد محمود چاند، کاشف عمر مصطفوی، حافظ عظیم ملک (صدر MYL سٹی)، محمد طارق (جنرل سیکرٹری MYL سٹی)، عثمان بٹ (سینئر نائب صدر MYL سٹی)، ادریس آسوی (سیکرٹری دعوت MYL سٹی)، وارث مصطفوی (صدر پی پی 125)، چوہدری صباحت (جنرل سیکرٹری پی پی 121)، سلمان بٹ، حسن مصطفوی، عمیر بٹ، شرجیل مصطفوی، ارسلان قادری نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ : بلال علی قادری (ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top