منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کی نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کے ساتھ عید

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سیلاب متاثرین کے ساتھ عیدالفطر گزاری، اس سلسلے میں 9 ستمبر 2010ء کو سیلاب زدگان کے ساتھ عید گزارنے کے لیے مرکز سے ایک وفد نوشہرہ کو روانہ ہوا۔ وفد میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا فیاض احمد خان، ناظم اجتماعات محمد جواد حامد، مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی ناظم تربیت، میاں عبدالقادر قادری، سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، سدرہ کرامت مرکزی ناظمہ دعوت، صدف اقبال مرکزی ناظمہ MSM، ارشاد اقبال ناظمہ ویمن لیگ لاہور اور دیگر مرکزی عہدیداران بھی شامل تھے۔

وفد 10 ستمبر کو علی الصبح نوشہرہ پہنچا۔ جہاں نوشہرہ کے مقامی قائدین بھی وفد کے ساتھ شامل ہو گئے۔ مرکزی قائدین نے سیلاب زدگان کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے منہاج خیمہ بستی میں نماز عید پڑھائی۔ نمازعید کے بعد سیلاب سے نجات، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مرکزی قائدین نے منہاج خیمہ بستی کا دورہ کیا اور فرداً فرداً تمام متاثرین کو عید کی مبارکباد دی۔ قائدین نے متاثرہ لوگوں میں عید گفٹس بھی تقسم کیے۔ بچوں میں کھلونے اور نقدی کی صورت میں نقد عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ اس کے علاوہ خواتین و حضرات میں کپڑے اور عید گفٹس کے پیکج بھی دیئے گئے۔

11 ستمبر 2010ء کی شام کو منہاج خیمہ بستی اکھوڑہ خٹک میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی وفد کے علاوہ مقامی سماجی و سیاسی رہنماؤ ں نے بھی شرکت کی۔ وہاں پر بھی سیلاب زدگان میں عید گفٹ پیکج جبکہ بچوں میں نقد عیدی اور کھلونے بانٹے گئے۔ اس تقریب کا اختتام سیلاب زدگان کی بحالی، سیلاب سے نجات اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top