مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام افطار پارٹی

مورخہ: 28 اگست 2010ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد نے 28 اگست 2010ء کو ایک افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں ناظم تحریک منہاج القرآن اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پارٹی میں اسلام آباد کے مختلف سکولز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھی شرکت کی، جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر احمد ذوالقرنین بھی تقریب میں موجود تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ عثمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ فاران رسول باجوہ نے نعت مبارکہ پڑھی۔ حافظ راحت ثاقی نے نقا بت کے فرائض سر انجام دیئے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم مرزا نے طلبہ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی۔ آخر میں صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد غلام مصطفی نورانی نے طلبہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچایا۔

پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ : محمد قاسم مرزا (اسلام آباد)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top