جی سی یونیورسٹی لاہور کا انٹر کالجیٹ مقابلہ حسن نعت و قرات منہاج یونیورسٹی لاہور نےجیت لیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام مقابلہ "حسان بن ثابت نعت اینڈ قرات" میں ٹیم ٹرافی منہاج یونیورسٹی نے جیت لی۔ مقابلہ حسن نعت اور حسن قرات میں مجموعی طور پر منہاج یونیورسٹی نے 2 پوزیشنیں حاصل کیں۔ 20 ستمبر 2010ء کو مقابلہ حسن قرات اور نعت جی سی یونیورسٹی کے بخاری آڈیٹوریم میں ہو، جس میں ملک بھر سے بیس کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

قرات کے مقابلہ میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے سید خالد حمید کاظمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ کالج سمن آباد کی حافظہ مدیحہ کلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح نعت کے مقابلہ میں گورنمنٹ کالج سمن آباد کی منیبہ اعجاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے قاری عنصر علی دوسرے نمبر پر رہے۔ مقابلوں میں مصنفین کے فرائض قاری وقار احمد اور رفیق ضیاء قادری نے انجام دیئے۔ مجموعی طور پر 2 پوزیشنیں حاصل کرنے پر ٹیم ٹرافی منہاج یونیورسٹی لاہور نے جیت لی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے گے۔

دریں منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ قاری سید خالد حمید کاظمی اور قاری عنصر علی قادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دونوں طالب علم منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں زیرتعلیم ہیں اور اس سے پہلے وہ ملک بھر میں مختلف مقابلوں میں اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top