لودہراں میں دوسرا حج ٹریننگ کیمپ

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام دوسرا سالانہ حج ٹریننگ کیمپ ضلع کونسل کے شہید محمد صدیق کانجو ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر کے عازمین حج کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر پنجاب احمد نواز انجم کی ہنگامی اطلاع پر ضلع کونسل ہال کی منظوری لی گئی۔ ٹریننگ کیمپ کی تیاری میں صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان، عمر فاروق اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

وزارت حج اور تحریک منہاج القرآن پنجاب کی مشترکہ کوشش سے منعقد ہونے والا حج ٹریننگ کیمپ عازمین حج کے لیے بڑا مفید اور دلچسپ ثابت ہوا۔ خواتین و حضرات عازمین حج نے شروع سے آخر تک اس کیمپ میں بھر پور دلچسپی لی۔ مرکز کی جانب سے آنے والے انسٹرکٹر عبدالقیوم نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے مناسک حج کے تمام مراحل کو بخوبی سر انجام دینے کے لیے خواتین و حضرات عازمین حج کے سامنے شاندار پریزینٹیشن دی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و کیسٹ کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب فلسفہ و احکام حج کو اس موقع پر بہت پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں عازمین حج نے شیخ الاسلام کی ویڈیو سی ڈیز بھی خریدیں۔

چوہدری عبدالغفار سنبل نے اس موقع پر عازمین حج سے اپیل کی کہ حرمین شریفین کی حاضری کے موقع پر ہم وطن پاکستانیوں کے لیے اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top