حکومت تعلیمی ادروں کی نجکاری کے ذریعے تعلیم دشمنی سے باز رہے : تجمل حسین

طلبہ اساتذہ کی تعلیم بچاؤ تحریک کی حمایت کرتے ہیں

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر تجمل حسین نے MSM لاہور کی ضلعی ایگزیکٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 26 تعلیمی اداروں میں بورڈ آف گورنر کا قیام اساتذہ پر عدم اعتماد ہے ۔حکومت تعلیمی اداروں کی نجکاری کے ذریعے تعلیم دشمنی سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تعلیم مہنگی ہو گی جو کہ غریب کے بچے کے بس سے باہر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اساتذہ کی تعلیم بچاؤ تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو طلبہ بھی اساتذہ اور سول سوسائٹی کے ساتھ سراپا احتجاج ہونگے۔ اس موقع پر صدر MSM لاہور عمیر مصطفوی، ضمیر حسن سیکرٹری انفارمیشن اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top