منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو

منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کر دی گئی ہے، اس حوالے سے خصوصی اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک روالپنڈی میں 26 ستمبر 2010 کو ہوا، جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر علی چوہدری نے کی۔ اجلاس میں شہر بھر سے یوتھ لیگ کی ذیلی تنظیمات کے تمام صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔

بابر علی چوہدری نے اپنے صدارتی خطاب میں منہاج یوتھ لیگ کی گزشتہ باڈی کے عہدیداروں کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں بھرپور مشاورت سے راجہ محمد سعید کو آئندہ سال 2011ء کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کا صدر منتخب کیا گیا۔ راجہ واجد سینئر نائب صدر، حسن اعوان نائب صدر، آفتاب کبیر جنرل سیکر ٹری، عرفان الرحمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مرزا محمد ہارون فنانس سیکرٹری، علامہ غلام ربانی سیکرٹری دعوت، حافظ عمران اختر سیکرٹری سپورٹس، ملک خضر حیات سیکرٹری منہاج نعت کونسل اور حفیظ خان تنولی سیکرٹری ممبر شپ منتخب ہوئے۔

نومنتخب صدر نے گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کے تمام شرکا ء کا شکریہ اداکیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علم، امن اور محبت پر مشتمل اسلام کی عالمگیر فکر کو شہر کے تمام نوجوانوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top