تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے ناظم تربیت علامہ محمد علی قادری کے ہاتھوں مسیحی خاندان کا قبول اسلام

ڈسکہ تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے ناظم تربیت علامہ محمد علی قادری کے ہاتھوں یونین کونسل جامکے چیمہ کے رہائشی مسیحی خاندان نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ قبول اسلام کی تقریب میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری نے نو مسلم خاندان کو نقدی رقم کے تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر مسیحی خاندان نے کہا کہ وہ بغیر کسی دباؤ اور لالچ کے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ اللہ اوراس کے رسول کی محبت ان کے دلوں میں ہے۔

مسیحی خاندان کے لیے قبول اسلام کی تقریب میں بزنس مین کمیونٹی، وکلاء ونگ، مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اللہ رکھا قادری نے مسیحی خاندان کے لیے 5 مرلہ کا مکان دیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں موجود لوگوں نے بھی مسیحی خاندان کی دل کھول کر مالی مدد کی اور انہیں نقدی تحائف بھی پیش کیے۔

رمضان المبارک میں منہاج القرآن دھدو بسراء کی تنظیم تحریک منہاج القرآن نے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک افطار ڈنر کا پروگرام بھی منعقد کیا۔ اس موقع پر نو مسلم مسیحی فیملی نے عہد کہا کہ وہ مرتے دم تک اسلام سے وابستہ رہیں گے۔ آخر میں صفدرعلی بٹ، ماسٹر سجاد، وحید سیٹھ، وسیم قادری اور اصغر قادری نے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

ڈسکہ(رپورٹ صفدر علی بٹ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top