منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام فکری سیمنیار بعنوان ’سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچے۔۔۔۔۔ ایک جائزہ‘ آج ہوگا

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اس وقت سیلاب کی صورت میں تاریخ کی بدترین آفت میں مبتلا ہے اور یہ بھی ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ اس قدرتی آفت نے لاتعداد خواتین اور بچوں کو بہت بُری طرح متاثر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام فکری سیمینار بعنوان ’’سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچے ۔۔۔۔۔ایک جائزہ‘‘ کے انتظامات کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے مسائل اور خاص کر اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے بچوں اور خواتین کو در پیش مسائل کے حوالے سے یہ فکری سیمینار مورخہ 12 اکتوبر بروز منگل کو 11 بجے دن مرکزی سیکرٹریٹ 365۔ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں ایدھی فاؤنڈیشن، فاطمید، ہاشو فاؤنڈیشن، عورت فاؤنڈیشن، الخدمت فاؤنڈیشن، Uk فاؤنڈیشن، الفلاح فاؤنڈیشن، سپارک آرگنائزیشن، اپوا فاؤنڈیشن، قربان اینڈ ثریا ٹرسٹ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے علاوہ دیگر فلاحی اداروں کے نمائندگان مذہبی و سیاسی تنظیمات کے قائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شیخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top