منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس

نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی دو کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جو مکمل ہو گئی ہیں۔ عرفان القرآن کورس کی پہلی کلاس 714 گ ب کمالیہ میں ہوئی۔ اس کلاس کے آرگنائزر فوجی محمد اشرف تھے۔ کورس میں چالیس طالبات نے شرکت کی اور اسے مکمل کیا۔

715 گ ب کمالیہ میں عرفان القرآن کورس کی دوسری کلاس منعقد ہوئی، جس میں 42 شرکاء نے حصہ لیا۔ عرفان القرآن کورس قرآن پاک کی تفہیم کا بنیادی کورس ہے، جس میں قرات و تجوید، ترجمہ، تفسیر اور گرائمر کے علاوہ حدیث، فقہی مسائل اور روز مرہ کی مسنون قرآنی دعائیں یاد کروائی گئیں۔

2 اکتوبر 2010ء کو عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد ہوئی۔ جس میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ محمد قاسم علی سپرا، فوجی محمد اشرف ناظم تربیت، محترم ڈاکٹر حافظ محمد حنیف معلم کورس ہذا اور شرکاء کورس بھی موجود تھے۔

اختتامی تقریب میں ڈاکٹر احمد علی، ماسٹر احمد علی اور علامہ حافظ محمد شریف کمالوی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد ساجد طالبعلم کورس ہذا نے حاصل کی۔

نعت مبارکہ کی سعادت غلام عباس نے حاصل کی اس کے بعد مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے شرکاء کو عرفان القرآن کورس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام بھی شرکاء تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان القرآن کورس کے اجراء کا مقصد رجوع الی القرآن ہے۔

تحریک منہاج القرآن چاہتی ہے کہ امت محمدی کا قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کیا جائے۔ اس کے لیے قرآن کی تعلیم کو گھر گھر پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔

تقریب کے آخر میں تمام طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top