نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک کی لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر شاہد علی ملک سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر شاہد علی ملک سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ جی ایم ملک نے شاہد علی ملک کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں انکی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہد علی ملک نے جی ایم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، علمی، سماجی اعتبار سے وسیع النظری اور خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدید دین و احیائے اسلام اور اصلاح واحوال کے حوالے سے ملت اسلامیہ کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔

جی ایم ملک نے نو منتخب صدر چیمبر آف کامرس کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اردو ترجمہ عرفان القرآن کا نسخہ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ نے نو منتخب صدر چیمبر آف کامرس کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر ناصر اقبال ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top