منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیلاب سے متا ثرہ خواتین اور بچے۔ ۔ ۔ ایک جائزہ (کا نفرنس)

مورخہ 12 اکتوبر 2010ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ا یک کانفرنس بعنوان۔ ۔ سلاب سے متاثرہ خواتین اور بچے۔ ۔ ۔ ۔ ایک جائزہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مختلف NGOs آرگنائزیشنز، فاؤنڈیشنز اور ٹرسٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں اس کانفرنس میں سیاسی شخصیات پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔ نمایاں شخصیات میں محترمہ صبا صادق، محترمہ عابدہ جاوید، محترمہ لبنیٰ زیدی، محترمہ علینہ ٹوانا، (ھلال احمر)، محترمہ سعیدہ موسوی (اما میہ آرگنائز یشن)، محترمہ منیرہ عندلیب (جامعہ نصیر)، محترمہ صاحبہ عرفان (SPARC)، محترمہ ڈاکٹر صوفیہ محترمہ بتول گیلانی ایڈووکیٹ، محترم ضمیر احمد (ایدھی فاؤنڈیشن)، محترم محمد کامران (Advance Learners Educational Trust)، محترمہ ڈاکٹر فریحہ (لائف سیورز فاؤنڈیشن) اور دیگر شامل ہیں۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت رسُول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ ابتدائیہ کلمات محترمہ صدف اقبال (ناظمہ MSM سسٹرز) نے ادا کیئے۔ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ (مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے سلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیلاب زدگان کی بھرپور امداد اور بحالی کے لئے سب سے پہلے دو دہائیوں سے مسلسل جو سالانہ اعتکاف منعقد ہوتا ہے اسے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لئے ملک بھر میں چلائی جانے والی مہم میں بدل دیا۔ اور کارکنان کو ہدائت کی کہ وہ زکوٰۃ اور اعتکاف پر آنے والے اخراجات ریلیف فنڈ میں جمع کرا کر امدادی مہم کا آغاز کریں اور اس طرح فنڈ ریزنگ کی ملک گیر مہم چلائیں۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے کانفرنس کی شرکاء کو بتایا کہ کس طرح منہاج القرآن ویمن لیگ نے شب و روز ایک کر کے اپنے عظیم قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا اور ملک کے طول و عرض میں امدادی کارروائیوں کا جال بچھا دیا۔ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ قائد تحریک کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے ویمن لیگ نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ عید کا دن سیلاب زدگان کی خیمہ بستیوں میں گزارا اور خواتین اور بچوں میں نقدی، عید گفٹس اور تحائف تقسیم کئے۔ کانفرنس کی شرکاء نے محترمہ سمیرا رفاقت کی اس معلوماتی گفتگو کو بے حد سراہا اور ویمن لیگ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

سیلاب کی تباہ کا ریوں کے جائزہ کے بعد انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی کارروائیوں کی verbal presentation دی گئی اور ساتھ ہی حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی متاثرین سیلاب کی مدد کے حوالے سے دی جانے والی ہدایات پر مشتمل CD بھی دکھائی گئی۔

اس کے بعد تمام شرکاء کانفرنس نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور اور کہا کہ اس وقت سب لوگوں کو اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس کا اختتام محترمہ سدرہ کرامت (ناظمہ دعوت) کی خصوصی دُعا سے ہوا۔

رپورٹ : (صدف اقبال اعوان)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top