منہاج القرآن پل بہشتی لودہراں پر5 واں ماہانہ درس عرفان القرآن

منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پل بہشتی کے لاری اڈا پر قائم مسجد و مدرسہ میں 5 ویں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد ہوا جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے درس عرفان القرآن دیا۔ لودہراں سے صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، چودھری عبد الغفار سنبل اور عبدالقیوم غوری بھی درس عرفان القرآن کی اس تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

    

علامہ فیاض بشیر قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک محاذ پر مومن ہے اور دوسرے محاذ پر پورا عالم کفر ہے۔ مسلمانوں کو ایک طرف دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے اور دوسری طرف انکی نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کیا جا رہا ہے۔ عالم کفر ہر حربے سے مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زن ہے۔

آج نئی نسل کو اسلام کی طرف لانے میں سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے بے راہ روی بڑھ رہی ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں مسلمانوں کی نوجوان نسل کو اسلام کا ترقی پسند تصور پیش کررہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحقیق و تخریج کے میدانوں میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ان دروس عرفان القرآن کے ذریعے آج شجر ایمان کی حفاظت ہو رہی ہے۔

تقریب کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top