منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اکوڑہ خٹک کی سیلاب سے متاثرہ خیمہ بستی میں شادی کی تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اکوڑہ خٹک کی خیمہ بستی میں چارسدہ کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے شادی کی  تقریب منعقد کی گئی، شادی خانہ آبادی کی یہ تقریب 11 اکتوبر 2010ء کو منہاج خیمہ بستی کے قریب ایک اسکول میں منعقد ہوئی۔ پنڈال کو مختلف رنگوں کی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

تقریب میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید افتخار شاہ بخاری، صوبائی امیر مشتاق، صوبائی ناظم طارق نقشبندی، صدر نوشہرہ خواجہ محمد اشرف، انجینئر افضال غوث، محمد طارق، سید الطاف حسین شاہ، عاصم امیر خان اور پشاور سے خالد درانی نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں چارسدہ کے سیلاب متاثرین اور دولہا دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر براتیوں سمیت پانچ سو سے زائد مہمان بھی تقریب میں موجود تھے۔

شادی کی  تقریب میں ہر دلہن کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے برائیڈل گفٹ دیئے گئے۔ برائیڈل گفٹس میں عرفان القرآن ایک عدد، ڈبل بیڈ بمع مولٹی فوم ایک عدد، گیس سلنڈر ایک عدد، سٹیل پلنگ ایک عدد، جستی دیگچیاں دو عدد، کرسیاں چار عدد، پلاسٹک برتن ایک کارٹن، واشنگ مشین ایک عدد، پلاسٹک ڈنر سیٹ ایک عدد، کلر ٹی وی 14 انچ ایک عدد، بستر ایک عدد، DVD ایک عدد، پلاسٹک بالٹیاں دو عدد، بستر، بڑی پیٹی ایک عدد، 10 لیٹر والا کولر ایک عدد، وکی رضائیاں 2 عدد، تکیے 2 عدد، شیخ الاسلام کے خطابات کی سی ڈیز 10 عدد، ڈائمنڈ فوم ایک عدد، اسٹیل برتنوں کا سیٹ ایک عدد، ٹی سیٹ بمع تھرماس ایک عدد، واٹر سیٹ ایک عدد، ٹیبل ایک عدد اور سائڈ ٹیبل 2 عدد شامل تھے۔

تقریب میں 500 مہمانوں کو شادی کا کھانا بھی دیا گیا۔ شادی کی تقریب میں نوجوانوں نے ڈھول کی تال پر روایتی کتھک ڈانس بھی کیا۔ خوشی کی اس تقریب سے بچے بھی خصوصی طور پر محظوظ ہوئے۔

رخصتی کے وقت دلہن کے ولدین اشک بار تھے۔ انہوں نے خوشی کے ان لمحات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام نوبہیتا جوڑوں کے لیے نیک تمناوں اور دعاوں سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top