قوموں کی تعمیر اور معاشروں کی تشکیل میں عورت کا نمایاں کردار رہا ہے : شیخ زاہد فیاض

پاکستانی معاشرے کو تباہی اور بربادی سے بچانے کیلئے اغیار کی ثقافت سے اپنے دامن کو بچانا ہو گا : سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تعمیر اور معاشروں کی تشکیل میں عورت کا نمایاں کردار رہا ہے۔ اسی طرح معاشروں کے استحکام میں عورت کے کردار سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عورت ماں، بہن اور بیوی کے روپ میں ایک گراں قدر نعمت خداوندی ہے اور وہ معاشرے جو اس نعمت کی قدر نہیں کرتے اور اسے اس کا صحیح مقام دینے سے قاصر رہتے ہے وہ معاشرے بے حیائی، فحاشی، بے راہروی اور نفسا نفسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح عورت کو بھی معاشروں میں اپنا مقام بنانے کیلئے اپنے کرادار کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہوتا ہے۔شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ اسلام عورت کی بہترین پناہ گاہ ہے۔

مرکزی ناظمہ ویمن لیگ سمیرا رفاقت نے کہا کہ عورت کو پاؤں کی جوتی اور اشتہار و چوباروں کی زینت بنانے والی قومیں ہمیشہ زوال کا شکار ہوئیں۔ پاکستانی معاشرے کو تباہی اور بربادی سے بچانے کیلئے اغیار کی ثقافت سے اپنے دامن کو بچانا ہوگا اور یہ پاکستانی مرد و خواتین کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام کو مضبوطی سے تھامنے میں ہی عورت کی بقاء ہے۔ کردار کی مضبوطی اور دینی قدروں کی پاسداری عورت کو معاشرے میں قابل عزت مقام عطا کرتی ہے جبکہ اغیار کے نقش قدم پر چلنے سے عورت اپنا تقدس کھو دیتی ہے۔ ضرورت اس مر کی ہے کہ آج کی عورت مغربی اور لادین طبقات کی نقالی سے گریز کرے، دینی اقدار پر کاربند رہے اور معاشرے کی تشکیل اور اسکے استحکام کے لئے موثر کردار ادا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top