ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاروق لغاری محب وطن اور ہمدرد انسان تھے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے ان کی جدوجہد ہمیشہ مثبت اور قابل تحسین رہی ہے۔ ان کا شمار پاکستان کے اچھی سوچ رکھنے والے سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور بالخصوص ان کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top