منہاج یوتھ لیگ بار سلونا سپین کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن یوتھ لیگ بارسلونا سپین کے زیر اہتمام مورخہ 02 اکتوبر بروز ہفتہ سمندری عجائب گھر بارسلونا (Museu Maritim, Barcelona) میں پہلی عظیم الشان محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کے مہمان خصوصی معروف نعت خواں محمد میلاد رضا قادری (گلاسگو،برطانیہ) تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض عرفان رضا (بادالونا، سپین) اور چن نصیب (میلان، اٹلی) نے سر انجام دیے۔

اس روحانی محفل کا باقاعدہ آغاز ڈنمارک سے آئے ہوئے قاری ظہیر احمد قادری (منہاجین) نےتلاوت قرآن مجید سے کیا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعدمنہاج نعت کونسل سپین نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ جس پر حاضرین محفل نعرے لگا کر آقائے دو جہاںصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔

چن نصیب جو کہ اٹلی سے آئے ہوئے تھے انہوں نے منہاج یوتھ لیگ سپین کو اس عظیم محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اورانہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات اور تحریک منہاج القرآن کا مقصد عوام الناس کو بتایا اور بالخصوص نوجوانوں کواس عظیم تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔آخر میں مشہور و معروف نعت خواں محمد میلاد رضا قادری نے بہت خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی اور محفل کو چار چاند لگا دیے۔ انکی نعتوں پر حاضرین جھوم جھوم کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔

کامیاب محفل کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی، صدر حاجی مظہر حسین، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشدمحمود ، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری اور دیگر عہدیداران نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق اور جنرل سیکریٹری احسن جاوید خان کو مبارک باد دی۔ محفل کے اختتام پرباجماعت نماز عشاء ادا کی گئ اور شرکاء کو لنگر تقسیم کیاگیا۔

رپورٹ : محمد عتیق قادری (صدر منہاج یوتھ لیگ، سپین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top