منہاج انٹرنیٹ بیورو کے سابق ملٹی میڈیا منیجر بصیر احمد کی خالہ انتقال کر گئیں۔

منہاج انٹرنیٹ بیورو کے سابق ملٹی میڈیا منیجر بصیر احمد اور اسسٹنٹ content manager تنویر احمد کی خالہ آج مورخہ 23 اکتوبر 2010ء کو انتقال کر گئیں۔ (انا للہ و اناالیہ راجعون) مرحومہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے بصیر احمد سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی۔

دریں اثناء امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، علامہ غلام مرتضی علوی، امتیاز حسین اعوان اور دیگر مرکزی قائدین اور کارکنان نے بھی بصیر احمد اور تنویر احمد سے اظہار تعزیت کی ہے۔

رابطہ نمبر: تنویر احمد 6562047-0321

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top