منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی شجرکاری مہم

منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے شیخ الاسلام کی ہدایت پر شجر کاری مہم بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کے نوجوانوں نے اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں جا کر پودے لگائے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی "شجرکاری مہم 2010" میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین اور عوام بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

شجر کاری مہم کا آغاز اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک سے کیا گیا ہے، جہاں منہاج یوتھ لیگ نے پارک کے مختلف حصوں میں درجنوں پودے لگا دیئے ہیں۔ ان پودوں کے ساتھ منہاج القرآن کے "شجرکاری مہم 2010" کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں، جس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا شجر کاری کے حوالے سے پیغام درج ہے۔

اس سے پہلے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ وہ ملک پاکستان کو سر سبزو شاداب بنانے اور مستقبل میں سیلاب جیسی قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور انداز میں شجر کاری مہم شروع کریں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن کی تمام علاقائی تنظیمات کے زیراہتمام پودے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top