تحریک منہاج القرآن میرپور کا تعزیتی اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ کے صدر حاجی محمد انور کی والدہ محترمہ کی وفات پر تحریک منہاج القرآن میر پور کے قائدین نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن میرپور کا تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ الحیات منزل بالمقابل قائد اعظم سٹیڈیم میرپور میں منعقد ہوا۔ جس میں حاجی محمد انور کی والدہ محترمہ کی وفات پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے ناظم حافظ احسان الحق، ناظم ویلفیئر آزاد کشمیر محمد لطیف غوث، ناظم حلقات درود آزاد کشمیر محمد امتیاز احمد، صدر تحریک میرپور بشارت علی چوہدری، ناظم تحریک محمد اکرام اظہر، مظہر قادری، ظفر اقبال طاہر، یوتھ لیگ آزاد کشمیر کے صدر عبدالرب جان، یوتھ لیگ میرپور کے صدر بابر مغل، نائب صدر محمد عرفان چوہدری، راجہ خورشید قادری اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM کے صدر زوہیب علی چوہدری، ساجد محمود، عُزیر قریشی، راخیل محفوظ، حافظ جہانگیر اختر کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان و عہدیداران تحریک نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top