انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس لاہور کے وفد کی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس لاہور کے ہیڈ لارس اوبرھاس کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان اور نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جواد حامد، پروگرام آفیسر آئی سی آر سی ضیاء اللہ رحمانی، محمد یونس اور نجم الحق بھی موجود تھے۔ آئی سی آر سی کے وفد نے تحریک کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لارس اوبرھاس نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، فلاحی، تعلیمی اور امن کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں اور ہم تحریک منہاج القرآن کی ملکی اور بین الاقوامی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانیت کے درمیان امن، برداشت، تحمل اور بردباری کے رویوں کو فروغ دیا جائے تاکہ دنیا سے نفرت کا خاتمہ اور امن کو دوام حاصل ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top