منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیراہتمام جشن نزول قرآن کی پر وقار تقریب کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن ڈنمارک کے مرکز پر رمضان المبارک کی ساعتوں میں مورخہ 4 ستمبر 2010ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کی طرف سے جشن نزول قرآن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز الفرغانہ انسٹیٹیوٹ کی ہونہار طالبہ میمونہ سراج نے آیات قرآنی سے کیا جبکہ منہاج سسٹرز نے حمد باری تعالی پیش کی، کوکب اوپل اور شبانہ احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقید ت پیش کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نفیس فاطمہ نے انجام دیئے۔ جشن نزول قرآن کے موقع پر بچوں کے تین مختلف گروپس تشکیل دیئے گئے جن میں بعد ازاں سوال جواب کا مقابلہ ہوا، مقابلہ میں شریک ہونے تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کے  لئے انعامات تقسیم کئے گئے اور جیتنے والے بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر ناہید سراج نے خصوصی دعا کرائی۔ بعد ازاں سب شرکاء نے مل کر افطاری کی۔

رپورٹ: شبانہ احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top