منہاج القرآن لودھراں کا 64 واں ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 64 واں ماہانہ درس عرفان القرآن سبزہ زار تحصیل کونسل میں منعقد ہوا۔ درس عرفان القرآن میں بہت بڑی تعداد میں خواتین وحضرات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے درس عرفان القرآن دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری بدحالی خوشحالی میں اس وقت تبدیل ہو سکتی ہے جب ہم دامن قرآن کو تھام کر صاحب قرآن کے وسیلہ سے خدا سے طالب ھدایت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تحریک منہاج القرآن نے دروس عرفان القرآن شروع کیے ہیں جن کا مقصد قرآنی تعلیمات کا فروغ ہے۔ آج ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ منہاج القرآن کا داعی بن کر ملک میں شعوری انقلاب کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اس درس عرفان القرآن کے انعقاد میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن، چودھری عبدالغفار سنبل، عابد جوئیہ، عمر فاورق، سید مدثر بخاری، خواجہ احمد، قیوم غوری، ظفر بھٹی، اظہر لنگاہ، نعمان، سلمان، عامر، زاہد، کے علاوہ ایم ایس ایم اور یوتھ لیگ کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

آخر میں استحکام پاکستان کے لیے دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top