تحریک منہاج القرآن کوریکے تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام محفل نعت

تحریک منہاج القرآن کوریکے تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل نعت مورخہ 29 اکتوبر کو منعقد ہوئی۔ یہ محفل نعت تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بڈھا گورائیہ کے ناظم ڈاکٹر محمد سلیم اور ان کے خاندان کے 10 افراد کی حج کی سعادت کیلئے روانگی کے سلسلہ میں کی منعقد کی گئی تھی۔ محفل کے مہمان خصوصی محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ تھے۔ اللہ رکھا قادری ناظم تحریک ڈسکہ، حاجی سلیم سلہری، صفدر علی بٹ، افضال چیمہ اور راشد رفیق نے محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ محفل کی صدارت علامہ شریف منڈ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت سے ہوا، جس کے بعد امجد بلالی برادران آف لاہور نے خصوصی نعت پڑھی۔

علامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کیا۔ محفل میں ننھے مقرر ین نے محمد ادیب احمد قادری نے بھی خطاب کیا۔ محفل میں کثیر کارکنوں نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر علامہ محمد شریف منڈ صاحب نے دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top