منہاج القرآن یوتھ لیگ یوم اقبال کے موقع پر 'عشرہ فروغ فکر اقبال' منائے گی۔

اقبال کی فکر اور سوچ کو نئی نسل میں منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : مرکزی صدر MYL
اقبال کی تعلیمات پر عمل کرکے ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے : بابر چوہدری

منہاج القرآن یوتھ لیگ ملک گیر سطح پر عشرہ فروغ فکر اقبال منائے گی۔ جس کے تحت ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیمینارز ہونگے۔ مرکزی سیمینار "اقبال کا شاہین اور آج کا پاکستان" 8 نومبر کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ جس میں سیاسی وسماجی، یوتھ اور طلبہ تنظیمات کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ 9 نومبر کو یوتھ کا اعلیٰ سطحی وفد مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑ ھائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر بابر محمود چوھدری نے یوتھ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ثناء اللہ طاہری، مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل، نائب صدر اعجاز احمد وڑائچ، نائب صدر چوہدری امجد حسین جٹ، سیکرٹری دعوت طیب ضیاء موجود تھے۔ بابر چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال خضر عصر ہیں وہ پاکستانی قوم ہی نہیں پوری امت مسلمہ کے محسن ہیں۔ شاعر مشرق نے مسلمانوں کو فکری آزادی اور خودی کا پیغام دیا۔ حکیم الامت ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کو شاہین دیکھنا چاہتے تھے۔ اقبال کا شاہین کاتصور "نگہ بلند، سخن دلنواز، جاں پرسوز " تھا۔ حکیم الامت خود بھی اس کی عملی تصویر تھے۔ اقبال کی تعلیمات کا مرکز و محور نوجوان نسل تھی۔ آج وطن عزیز کو جن گھمبیر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مسائل سے ملک کو نکالنے کے لئے اقبال کی فکر اور سوچ کو نئی نسل میں منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اقبال کی شاعری صرف اس وقت کے لئے ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی مشعل راہ ہے۔ اگر آج بھی اقبال کی تعلیمات پر عمل کیا جائے توملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ اس عظیم مقصد اور قومی فریضہ کی ادائیگی کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر نوجوان نسل تک فکر اقبال کو پہچانے کے لئے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ پاکستانی یوتھ کا اس وقت اصل مسئلہ مناسب گائیڈ لین کا نہ ملنا ہے۔ کیونکہ ملک میں قیادت کا فقدان ہے۔ اقبال کی تعلیمات اس وقت نوجوان نسل کے لئے امیدوں کا چراغ ہیں۔ اقبال نے نوجوان نسل کو ہمہ گیر جدوجہد کا درس دیا ہے۔ آج کے دور میں اسی پیغام کی ترویج ڈاکٹر محمد طاہر القادری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے جو ہمہ گیر انقلابی فکر دی اس پر عمل کرکے انفرادی اور اجتماعی سطح پر تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top