منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے عہدیداران کا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی اور ناظم ذیلی تنظیم ماراتھونا عابد حسین نے مورخہ 01 نومبر 2010ء بروز سوموار کو گوجرانوالہ سے چند تنظیمی ساتھیوں کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کے سٹاف ممبران سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ علامہ شہباز احمد صدیقی نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کے دوران یونان کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن کی اور نظامت امور خارجہ کی طرف سے فوری ریسپانس اور ای میل کے بر وقت جواب پر شکریہ ادا کیا۔ وفد کو نظامت امورخارجہ کے جملہ سٹاف ممبران سے تعارف اور ان کے کام کی نوعیت سے آگاہ کرتے ہوئے ناظم امور خارجہ نے یونان تنظیم کی طرف سے تعاون کی طرف متوجہ کیا۔ علامہ شہباز احمد صدیقی نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ عہدیداران و کارکنان اور نظامت امورخارجہ کے جملہ سٹاف ممبران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ عظیم ساتھی ہیں جو مشن کے عظیم مرکز میں بیٹھ کر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر اور تعلیمات کو عام کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گائیڈ لائن سے نوازتے رہتے ہیں۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top