منہاج ویلفیئر فاونڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤ نڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب 31 اکتوبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔ فیصل آباد کی گلفشاں کالونی جھنگ روڑ پر شادیوں کی اس تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے سرپرست حاجی محمد رشید قادری نے کی جبکہ مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری تھے۔ تحریک منہاج القرآن نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر راجہ محمد جمیل اجمل، محمد صبغت اللہ قادری اور حاجی محمد عنایت اللہ قادری بھی تقریب کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی و مذہبی رہنما ذکر حق ہاشمی، حاجی محمد امین القادری، علامہ عزیز الحسن حسنی، میاں کاشف محمود، حاجی محمد رفیق، محمد عارف بیگ، قاری محمد فاروق، اللہ رکھا نعیم القادری، شیخ ریاض احمد، ڈاکٹر سید اقرار حسین شاہ، حاجی غلام مرتضیٰ (جھنگ)، محمد سفیان، رانا نفیس حسین، قاضی محمود اسلام کے علاوہ دیگر سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شہر کے مؤثر طبقات سمیت دلہن اور دلہا کی طرف سے 2000 مہمان بھی موجود تھے۔

آنے والے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیاگیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد عنایت قادری شدید علالت کے باعث جب پنڈال میں تشریف لائے تو شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا شاندار استقبال کیا۔ وہ گزشتہ 5 سال سے اجتماعی شادیوں کا انعقاد کر رہے ہیں، جس پر مہمانوں کی طرف سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ پروفیسر محمد عارف صدیقی نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم انجینیئر محمد رفیق نجم، یوتھ لیگ فیصل آباد کے صدر میاں کاشف محمود نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کی اس بے رحمانہ وسفاکانہ، ظالمانہ رسم و رواج اور حالات کی سنگینی کا صحیح وقت پر تدارک کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 515 غریب و بے سہارا بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کر چکی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے تحت اجتماعی شادیوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔ تحریک منہاج القرآن دین کے تجدیدی کام کے ساتھ ساتھ معاشرتی سطح پر بھی لوگوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر راجہ جمیل اجمل نے کہا کہ دور نازک میں بیٹی کی شادی جیسا مقدس فریضہ بھی والدین پر بوجھ بن چکا ہے اور بچی کی پیدائش کے وقت ہی والدین بچی کو مالی تنگ دستی کی وجہ سے بوجھ محسوس کرتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤندیشن معاشرے کے مستحق افراد کو تنہاء نہیں چھوڑ رہی اور شادیوں کی یہ اجتماعی تقریب اس سلسلے کی کڑی ہے۔

منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم انجینئر رفیق نجم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے صدر میاں کاشف محمود نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔ فیصل آباد میں شادیوں کی اجتماعی تقریب اس سلسلے کی کڑی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تقریب میں 25 دلہنوں کو منہاج ویلفیئر کے تحت شادی کے مبارک موقع پر 25 لاکھ روپے کے برائیڈل گفٹس بھی دیئے ہیں۔ ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے مالیت کاسامان جس میں عرفان القرآن، رحل، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ بمعہ گدا، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا فرشی، استری، کلاک، سٹیل برتن مکمل سیٹ، ڈنر سیٹ مکمل سیٹ، پلاسٹک برتن، عروسی، زنانہ، مردانہ سوٹ، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، بیڈ شیٹ مکمل، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان و دیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان شامل ہے، دیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر دلہا اور دلہن کو 5 ہزار روپے نقد اور دلہوں کو گھڑیوں کا تحفہ پیش کیاگیا۔ اس کے علاوہ دلہن آئی سی سی کے انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ امپائر علیم ڈار کی جانب سے دلہا اور دلہن کو 2، دو ہزار روپے سلامی بھی پیش کی گئی جو ڈاکٹر شاہد ڈار نے پیش کی۔ اس کے علاوہ شادی میں 2000 مہمانوں کی ولیمہ سے تواضع بھی کی گئی۔ ہرجوڑے کا الگ الگ نکاح پڑھایا گیا، نکاح کے فرائض قاری سرفراز احمد قادری سیالوی، قاری محمد اعظم نے سرانجام دیئے۔

تقریب کے کامیاب انعقاد میں صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد حاجی محمد عنایت قادری، حاجی محمد سلیم قادری، پروفیسر محمد عارف صدیقی، قاری سرفراز احمد سیالوی، حاجی محمد افضل آف کینیڈا، حاجی محمد اشرف قادری، قاری محمد امجد ظفر، حافظ رب نواز انجم، مس شاہدہ حمید اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کی کوریج کے لیے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے کثیر تعداد میں نمائندے موجود تھے۔ تقریب میں 1500 مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیاگیا۔ اس پروقار تقریب کا اختتام قرآن پاک کے سائے میں 25 دلہنوں کی رخصتی پر ہوا۔ اس موقع پر خوشی کی اس تقریب میں لوگوں کی آنکھیں پر نم ہوگئیں۔

(رپورٹ غلام محمد قادری)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top