تحریک منہاج القرآن دھدو بسرا کے زیراہتمام مقام مصطفیٰ کانفرنس
تحریک منہاج القرآن دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام عظیم الشان ’’مقام مصطفیٰ کانفرنس‘‘ کا انعقاد مورخہ 30 اکتوبر کو ہوا۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے سرپرست مولانا محمد شریف منڈ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔
محمد اسلم قادری صدر تحریک منہالج القرآن تحصیل ڈسکہ نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی رسول نما تحریک ہے۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام و مرتبہ دکھانے والی تحریک ہے۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راستہ دکھانے والی تحریک ہے۔
آج مغربی دنیا اسلام کیخلاف دہشت گردی کے الزامات لگا رہی ہے۔ جبکہ اسلام کے خلاف جب بھی کوئی فتنہ اُٹھا تو منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن و حدیث کے دلائل سے اس کا قلع قمع کر دیا۔
علامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے منافق ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا تو مقصد دنیا میں توحیدو رسالت کا درس دیتے ہوئے محبت مصطفیٰ کو پیغام کو عام کرنا ہے۔
محفل میں صفدر علی بٹ، حاجی سلیم سلہری، افضال احمد چیمہ، اللہ رکھا قادری زاہد چوہان ڈاکٹر وارث غلام مصطفی، ماسٹر خالد فاروق، محمد ناصر قادری و راشد رفیق اور تحصیل ڈسکہ کے دیگر کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ آخر میں علامہ محمد شریف منڈ نے دعا کرائی۔
تبصرہ