منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل ذکر ونعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 17 اکتوبر2010ء بروز اتوار مشنری ساور یانی ہال دیزیو میں عظیم الشان محفل ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیاجس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ یو کے کے مشہور نعت خواں محمد میلاد رضا قادری بھی خصوصی دعوت پر اٹلی تشریف لائے۔

محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جبکہ بریشیا سے محمد یونس بٹ اور معروف ثنا خواں محمد میلاد رضا قادری(برطانیہ)نے بڑے خوبصورت انداز میں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کی، محفل میں اٹالین نو جوان نومسلم محمد ابراہیم نے محفل میں شرکت کی اور اپنے خیالات اظہارکرتے ہوئے اسلام کی حقانیت اور مسلم نوجوانوں کے یورپی معاشرے میں کردار پر روشنی ڈالی۔ منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے بڑا فکری اور تربیتی خطاب فرمایا جس میں انھوں نے یورپ میں رہنے والے نوجوان بچوں اور بچیوں کو تعلیم حاصل کر نے کی ترغیب دیتے ہوئے کہاکہ اگر ہم نے دوسری قوموں کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں سائنس اور دینی تعلیم پر بہت زیادہ توجہ دینا ہو گی۔

پروگرام میں بریشیا، کارپی اوربلزانو کی تنظیمات کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ بارسلونا سپین کے نائب صدر محمد آصف، جنرل سیکرٹری احسن خان، آفس سیکرٹری بلال یوسف اور نو مسلم سپائش نوجوان زم زم نے شرکت کی ۔پروگرام کی نقابت کے فرائض منہاج القرآن یوتھ لیگ دیزیو کے صدر چن نصیب نے سرانجام دیئے جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے کا سہرا دیزیو کے صدر حاجی خالد محمود،نائب صدر میاں سرفراز احمد، ناظم حاجی محمد اشرف، علامہ وقار احمد، ملک محمد اصغر،سہیل عمران، سہیل انجم اور محمد حفیظ کے سر ہے ۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top