علامہ حافظ اقبال اعظم کی MWF کے لئے خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عمرہ کے ٹکٹ کا اعلان

فرانس (اے کے راؤ) بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو یورپ میں MWF  کے لئے بہترین کارکردگی اور خدمات سرانجام دینے پر عمرہ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے، نیز مستقبل میں کام میں بہتری اور آغوش کے پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یہ اعلان لندن میں منعقدہ ایک خصوصی میٹنگ میں کیا جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، داؤد حسین مشہدی، صغیر اختر، عدنان سہیل،شاہد مرسلین، علامہ اشفاق عالم،شاہد کلیم اور دیگر تنظیمی ساتھیوں نے شرکت کی۔ اعلان کے بعد حافظ محمد اقبال اعظم کو عمرے کا ٹکٹ ملنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top