جذبہ ایثار پیدا کریں اور اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کو عید الاضحی پر اپنے ساتھ شامل کریں : ملک جاوید اقبال اعوان

یونان (نوید سحر) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان نے مورخہ 8 نومبر 2010ء کو عید الاضحی کا چاند نظر آنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام اہل اسلام کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ عید قربان کے موقع پر اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کو ہر گز نہ بھولیں۔ اس سے قبل بھی اہلیان یونان نے آغوش اور سیلاب زدگان کے لئے دل کھول کر امداد کی ہے لہذا اب قربانی کے موقع پر اپنے وسائل کے مطابق گائے، چھترے اور بکرے کا حصہ منہاج القرآن میں جمع کرائیں تاکہ سیلاب زدگان، غریب، مستحق اور نادار لوگوں تک آپ کی دی ہوئی قربانی کا گوشت پہنچ سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top