منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) میں عید الاضحی کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔

ویانا، آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) کے صدر خواجہ محمد نسیم نے مورخہ 7 نومبر 2010ء کو ویانا سنٹر میں منعقد ہونے والی محفل نعت کے اختتام پر اعلان کیا کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں عید الاضحی کی نماز صبح 9 بجے پڑھائی جائے گی جس کے لئے علامہ سید محمد نعیم شاہ خصوصی طور پر ڈنمارک سے تشریف لائیں گے۔ علامہ سید محمد نعیم شاہ ہفت روزہ محفل نعت میں 14 نومبر کو خصوصی خطاب کریں گے، محفل کے اختتام پر سوال و جواب کی ایک خصوصی نشست منعقد ہو گی۔ خواجہ محمد نسیم نے بتایا عید الاضحی کے دن منہاج سنٹر ویانا کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کی قربانی دی جائے گی اور قربانی کے گوشت کی بریانی بنا کر سارا دن قربانی کا لنگر تقسیم کیا جائے گا اور اس کام کی ذمہ داری ملک محمد شفیق اعوان اور شفیق الرحمن ہاشمی کے ذمہ لگائی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top