منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) میں فاتحہ خوانی کی تقریب

ویانا آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) میں مورخہ 7 نومبر 2010ء کو پاک ایشیا پریس کلب کے صدر حاجی غلام شبیر منہاس کے ہم زلف حاجی محمد منیر احمد کی پاکستان میں وفات پر فاتحہ خوانی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، امیر حفیظ اللہ قادری، نائب صدر ملک محمد شفیع اعوان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضاقادری، شیخ محبوب عالم،حاجی محمد نسیم اعوان، حاجی اکبر علی، آفاق اکبر، فاروق اکبر، ملک اعجاز رشید، پاک ایشیا کلپر آسٹریا کے صدر شفیق الرحمن ہاشمی، چوہدری محمد صدیق اور دیگر تنظیمی احباب نے شرکت کی اور حاجی غلام شبیر منہاس سے ان کے ہم زلف کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top