منہاج القرآن لودہراں کی’ قربانی مہم 2010ء‘ کا آغاز

ہر سال کی طرح امسال بھی تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قربانی مہم 2010ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکز کی ہدایت اور امیر پنجاب احمد نواز انجم کی رہنمائی پر صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس دھول نے ’’چرم ہائے قربانی مہم‘‘ کے لیے منہاج القرآن لودہراں کی تنظیم کا اجلاس بلایا۔

انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران تحریک منہا ج القرآن کی فلاح عام کی خدمات تاریخ ساز اور بے مثال رہیں۔ جس میں ساڑھے 13 کروڑ سے زائد رقم کے راشن کو متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا گیا۔ اس سال جمع ہونے والی قربانی کی کھالوں سے تحریک منہاج القرآن سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر کا فریضہ سرانجام دے گی۔

اجلاس میں صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد اور ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے تنظیم کی کارکردگی پیش کی۔ قمر عباس نے لودہراں کی تنظیم کے لیے مندرجہ ذیل اہداف اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

ایگزیکٹیوو کا علیحدہ سے اجلاس لازمی ہوگا، جس میں ہر نظامت اپنا تحریری ریکارڈ مرتب کرے اور ایگزیکٹیو کے اجلاس میں تحریری رپورٹ پیش کرے۔

ہر یونین کونسل کے لیے صدر، ناظم اور نائب ناظم اپنا شیڈول ماہانہ میٹنگ میں پیش کریں۔

  • امسال 200 نئے رفقاء، 2 ہزار نئے وابستگان، 20 ہزار لائف ممبر، 100 فیصد یونین کونسل تنظیم سازی، 100 رفقاء اس ماہ میں بحال کرنے جبکہ ہر سال مئی اور نومبر میں رفقاء بحالی مہم ہو ا کرے گی۔
  • چرمہائے قربانی مہم 2010ء میں منہاج القرآن لودہراں تنظیم کا ہدف 560 کھالیں ہوگا۔
  • منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور ایم ایس ایم کا ہدف بھی 100 سو کھالیں جمع کرنا ہوگا۔
  • ہر کارکن انفرادی طور پر 10 دس کھالیں جمع کرے۔

اجلاس میں صوبائی نائب ناظم محمد قمر عباس، ملک اسلم حماد صدر، رانا اشرف علی خاں سینئر نائب صدر، رانا محمد ظاہر ناظم، چوہدری عبدالغفار سنبل ناظم مالیات، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ ناظم ویلفیئر، خواجہ احمد صدر یوتھ لیگ، عمر فاروق ناظم ممبر شپ، سلمان ملک، نعمان ملک، نائب صدر ملک سلطان آرائیں کے علاوہ کثیر تعداد میں منہاج القرآن لودھراں کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قربانی مہم 2010ء کی تشہیری مہم کے سلسلے میں 2 ویڈیو ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔ اجلاس کا اختتام پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top